تبليغاتی آرگنائزيشن توسيركان كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين يداللہ تقوی نيا " نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت عالم اسلام كو وحدت و اتحاد كی اشد ضرورت ہے اور اسلامی فرقوں كو چاہیے كہ وہ گروہی اختلافات بھلا كر مشتركات كے پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں۔ انہوں نے كہا كہ اس وقت عالم اسلام نرغہ اعداء میں گھرا ہوا ہے۔ لہذا وقت كی نزاكت كا یہی تقاضا ہے كہ تمام اختلافات كو بھلا كر ہاتھوں میں ہاتھ دے كر استكبار و دشمنان اسلام كا مقابلہ كریں۔ اگر كسی شخص نے مسلمانوں كی صفوں میں طوائف الملوكی پيدا كرنے كی كوشش كی تو وہ استعمار كا ايجنٹ ہو گا۔ حجۃ الاسلام تقوی نيا نے كہا كہ ہر مسلمان كا یہ فريضہ ہے كہ وہ اسلام كی سربلندی و سرفرازی كے لئے پوری كوشش كرے ورنہ وہ پورے عالم اسلام كا خائن كہلائے گا۔
442685