بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كرمان كے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين سيد يحيی جعفری نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كو خصوصی انٹرويو ديتےہوئے كہا كہ عقيدہ مہدويت، عالم اسلام كا اہم ترين عقيدہ ہے۔ انہوں نے كہا كہ تمام اديان الہی و آسمانی بلكہ غير الہی مكاتب فكر كا یہ عقيدہ ہے كہ آخری زمانہ میں ايك مصلح اعظم آئےگا جس كی بدولت كائنات كی بگڑی ہوئی تقدير سنورے گی۔ حجۃ الاسلام جعفری نے كہا كہ جس عظيم ہستی كا ہم انتظار كر رہے ہیں وہ امام حسن عسكری (ع) كے فرزند دلبند ہیں جن كی والدہ ماجدہ نرجس خاتون ہیں۔ انہوں نے كہا كہ امام زمانہ كے انتظار كا حكم روايات سے ملتا ہے جس سے انسان میں اميد كی كرن پيدا ہوتی ہے اورعمل كرنے كا جذبہ پيدا ہوتا ہے۔
آخرمیں جعفری نے كہا كہ امام(ع) جو پوری كائنات كے مصلح ہیں ان كا انتظار كرنے والے كو بھی صالح ہونا چاہیے بلكہ اپنی توان و طاقت كے تناسب سے مصلح بھی ہونا چاہیے۔
442596