رمضان المبارك دينی بصيرت كی باليدگی كا بہترين ذريعہ ہے: حجۃ الاسلام عزيزی

IQNA

رمضان المبارك دينی بصيرت كی باليدگی كا بہترين ذريعہ ہے: حجۃ الاسلام عزيزی

سياسی وسماجی گروپ: اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن سربيشہ كے سربراہ نے كہا ہے كہ رمضان المبارك دينی بصيرت كو مستحكم كرنے كا بہترين ذريعہ ہے۔ لہذا اس مقدس مہينہ میں دينی و قرآنی پروگرامز تشكيل دیے جائیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن سربيشہ كے سربراہ حجۃ الاسلام علی رضا عزيزی نے ايك میٹنگ میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ رمضان المبارك میں زيادہ سے زيادہ قرآنی پروگرام تشكيل دیے جائیں۔ اس لئے كہ یہ خداوند عالم كے ساتھ دعا و مناجات كا مہينہ ہے۔ عزيزی نے كہا كہ نوجواں نسل كو قرآن مجيد كے نورانی جلوؤں سے منور كرنے كے لئے اور انہیں قرآنی تعليمات كی طرف راغب كرنے كے لئے زيادہ سے زيادہ قرآنی مقابلہ جات ركھے جائیں۔ حجۃ الاسلام عزيزی نے موسم گرما كی تعطيلات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ان تعطيلات میں جوانوں كے لئے مختلف كلاسیں ركھی گئی ہیں تاكہ انہیں تعليمات آل محمد سے روشناس كروايا جا سكے۔ عزيزی نے كہا كہ جوانوں كی امنگوں كے مطابق ايك سياحتی ٹور كا بھی اہتمام كيا گيا ہے جس میں مختلف ثقافتی و دينی پروگرام تشكيل دیے جائیں گے۔
443156