مسلمانوں كے درميان ظہور امام مہدی كے عقيدہ كی اساس قرآن مجيد ہے: ھاجر تقی زادہ

IQNA

مسلمانوں كے درميان ظہور امام مہدی كے عقيدہ كی اساس قرآن مجيد ہے: ھاجر تقی زادہ

سياسی وسماجی گروپ:عالم اسلام میں ظہور امام مہدی اور ان كی عالم گير حكومت كے عقيدہ كی بنياد قرآن مجيد ہے۔
قرآنی سنٹر كوثر كے انچارج "ھاجر تقی زادہ" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ عالم اسلام میں مہدويت، ظہور امام مہدی، امام كی عالم گير حكومت اور حق كی باطل پر كاميابی جيسے عقائد كا مآخذ قرآن مجيد ہے۔ انہوں نے كہا كہ غيبت امام زمانہ (عج) میں بھی ان كے وجود سے فيض حاصل كيا جا سكتا ہے كيونكہ صرف چند ايسے فيوض ہیں جن كا تعلق ان كے ظہور سے ہے۔ لہذا امت مسلمہ ان كی غيبت سے الہی نعمات سے محروم نہیں ہے۔ ھاجر تقی زادہ نے حديث كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ امام كی مثال آفتات كی سی ہے جو بادلوں كے پيچھے چلا جائے ليكن پھر بھی اہل زمين كے لئے نورافشانی كرتا رہے۔ اسی طرح انہوں نے رسول خدا (ص) كی معروف روايت كو بھی ذكر كيا جس میں پيغمبر اسلام(ص) نے ارشاد فرمايا كہ اگر قيامت كے برپا ہونے سے پہلے صرف ايك دن باقی بچ جائے تو خداوند عالم اس ايك دن كو اتنا دراز كر دے گا كہ اس میں ميرا جانشين قيام كرے گا جس كا نام ميرا نام ہو گا اور جس كی كنيت ميری كنيت ہو گی۔ وہ دنيا كو اسی طرح عدل وانصاف سے بھر دے جس طرح وہ ظلم وجور سے مملو ہو چكی ہو گی۔ كوثر قرآنی سنٹر كے سربراہ نے كہا كہ غيبت كے زمانے میں ولی فقیہ كی اطاعت كو اپنا وطيرہ بنائیں تاكہ امام زمانہ كے ظہور كے زمانہ میں ان كے سپاہی و معاون بن سكیں۔
443140