ايرانی صدر كی حلف برداری كی تقريب

IQNA

ايرانی صدر كی حلف برداری كی تقريب

سياسی گروپ: آج صبح ايرانی پارليمنٹ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے دسویں صدر كے طور پر محمود احمدی نژاد كی حلف برداری تقريب منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آج مورخہ ۵ اگست ۲۰۰۹ء كو ايرانی پارليمنٹ میں حلف برداری كی ايك تقريب منعقد ہوئی جس میں محمود احمدی نژاد نے اسلامی جمہوریہ ايران كے دسویں صدر كے طور پر حلف اٹھايا۔ ايران كے چيف جسٹس نے ان سے یہ حلف ليا۔ حلف برداری كی اس تقريب میں ايران كی سركاری اور فوجی شخصيات نے بڑی تعداد میں شركت كی۔
ياد رہے كہ حلف برداری كی اس تقريب میں ايرانی صدر، ايران كے چيف جسٹس اور ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر نے خطاب بھی كيا۔
443741