ايرانشہر كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سرپرست حجت الاسلام"عيسی بزمانی نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ سيستان و بلوچستان سے گفتگو كرتے ہوئے وہابيت كی طرف سے اسلامی اعياد كے انعقاد پر اعتراضات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلام كے مسلمہ اصولوں اور قرآن مجيد كی روشنی میں اسلامی اعياد اور مذہبی تقريبات كا انعقاد بدعت كے زمرے میں نہیں آتا بلكہ انبياء اور اولياء دين كے احترام كے زمرے میں آتا ہے ۔ ايرانشہر كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سرپرست نے مزيد كہا كہ افسوسناك امر یہ ہے كہ وہابی قرآنی مجيد كی بعض قرآنی آيات كا تمسخر اڑاتے ہیں اورانہوں نے بعض ديگر آيات كو فراموش كرركھا ہے۔ وہ اسلام كی صحيح ترجمانی نہیں كرتے۔ یہی وجہ ہے كہ انہوں نے اسلام اور مسلمين كے چہرے كو بگاڑ كر پيش كيا ہے۔
442771