يونان میں وحدت كانفرنس كا انعقاد

IQNA

يونان میں وحدت كانفرنس كا انعقاد

فكرونظر گروپ: يونان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج نے يونان كے مسلمان رہنما سے ملاقات كے بعد خبر دی ہے كہ يونان كے دارالحكومت ايتھنز میں ستمبر ۲۰۰۹ء كو وحدت كے موضوع پر ايك كانفرنس منعقد ہو گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "طوبی كرمانی" نے "نعيم القندور" سے ملاقات كے بعد اس كانفرنس كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كانفرنس میں دو نشستیں ہوں گی۔ پہلی نشست ۲۸ ستمبر ۲۰۰۹ء كو صبح كے وقت ايتھنز میں واقع ايرانی كلچرل سنٹر میں منعقد ہو گی جس میں مختلف اسلامی فرقوں كے علماء شركت كریں گے جبكہ دوسری نشست بھی ۲۸ ستمبر كو ہی شہر ايتھنز كے ايك كانفرنس ہال میں بعد از ظہر منعقد ہو گی جس میں ہر فرد شركت كر سكتا ہے۔ "نعيم القندور" نے بھی اس ملاقات میں اظہار خيال كرتے ہوئے مسلمانوں كے درميان وحدت كی ضرورت پر زور ديا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہ كانفرنس يونان كے مسلمانوں كی وحدت میں اہم كردار ادا كرے گی۔
443929