آستان قدس رضوی میں غير ملكی زائرين كے امور كے انچارج حجت الاسلام "علی باقری" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراسان رضوی سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ۶ اگست ۲۰۰۹ء كو عرب زبان زائرين كے لئے صحن غدير میں جشن كے پروگرام كا اہتمام كيا گيا تھا۔ یہ پروگرام دو شفٹوں میں تھا؛ صبح كی شفٹ میں جشن كا یہ پروگرام عمومی تھا جبكہ دوسری شفٹ سہ پہر كے وقت جشن كا پروگرام عرب زبان خواتين سے مخصوص تھا۔ حجت الاسلام باقری نے مزيد كہا كہ حرم امام رضا (ع) میں اردو زبان زائرين كے لئے بھی ۷ اگست ۲۰۰۹ء كو صبح ۹ بجے سے ۱۲ بجے تك جشن كی ايك تقريب منعقد ہوئی جس میں حوزہ علمیہ مشہد كے اردو زبان استاد كے خطاب كے علاوہ حوزہ علمیہ قم كے استاد حجت الاسلام" غلام عباس رئيسی" نے بھی خطاب كيا۔ جشن كی اس تقريب میں امام زمانہ (عج) كی شان میں اشعار بھی پڑھے گئے اور زائرين كو قرآنی نسخے اور نہج البلاغہ ہدیے كے طور پر ديئے گئے۔
443919