ايرانی سائيكل سوار، عظمت نہج البلاغہ كی پاسداری كی خاطرانقرہ پہنچ گيا ہے

IQNA

ايرانی سائيكل سوار، عظمت نہج البلاغہ كی پاسداری كی خاطرانقرہ پہنچ گيا ہے

سياسی و سماجی گروپ: ايرانی معذوروں كی سائيكل ريس كی ٹيم كا ركن "محمود ميلی" نہج البلاغہ اور فردوسی سے ليكر مولانا تك كے ايرانی شعراء كی عظمت كو اجاگر كرنے كی غرض سے تركی كے دارالحكومت انقرہ پہنچ گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "محمود ميلی" نے اپنے اس سفر كا مقصد دنيا كے لئے نہج البلاغہ اور اميرالمؤمنين علی علیہ السلام كے كلام كا تعارف قرار ديا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ان كے اس سفر كا دوسرا مقصد فردوسی سے ليكر مولانا تك ايرانی شعراء كا تعارف بھی ہے۔ "محمود ميلی" نے كہا كہ ان كے سفر كی اگلی منزل يورپ يا ايشيا كا سفر ہے اور اميد ہے كہ میں عنقريب اس سفر پر روانہ ہوں گا۔
443927