اعزازی نامہ نگار: قم يونيورسٹی كی علمی كمیٹی كے ركن نے مہدويت كی اہميت كو بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ مكتب آل محمد میں منجی عالم بشريت، مصلح عالم حضرت امام زمانہ (عج) كے وجود پرمسعود اور ان كے ظہور كا عقيدہ بنيادی و اساسی عقائد میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے كہا كہ شيعہ اعتقاد كی رو سے خداوند عالم، نسل پيغمبر سے ان كے بارہویں جانشين كے ذريعہ دنيا كو عدل و انصاف سے بھر دے گا۔
فقیہی نے كہا كہ دين مسيحيت اور یہوديت میں منجی عالم بشريت كا عقيدہ موجود ہے اور وہ بھی ايك ايسے الہی نمائندے كے منتظر ہیں جو پوری كائنات میں عدالت كا بول بالا كرے۔ حجۃ الاسلام فقیہی نے كہا ہے كہ رسول خدا (ص) سے امام عصر كی خصوصيات اور اس زمانے میں رونما ہونے والے واقعات كے سلسلہ میں بے شمار روايات ملتی ہیں۔ انہوں نے امام زمانہ كی اہم خصوصيات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس الہی نمائندے كی بڑی خصوصيت مستضعفين عالم كی امداد كرنا اور انہیں غلامی كی زنجيروں سے آزاد كرانا ہے۔ چنانچہ ان كے دور حكومت میں فقر، امتيازی سلوك اور بے اعتمادی كی فضا نہ ہو گی بلكہ ہر طرف عدل و انصاف كا پرچم لہراتا ہوا نظر آئے گا۔ آخر میں حجۃ الاسلام فقیہی نے كہا كہ مہدی موعود كے قيام كا مقصد حق كی حاكميت اور باطل كی بيخ كنی ہے۔ لہذا حقيقی منتظرين كو چاہیے كہ وہ اپنی سيرت و كردار سے امام كے ظہور كی راہ ہموار كریں۔
443777