منافقين، قرآن كے آئينہ میں

IQNA

منافقين، قرآن كے آئينہ میں

فكرونظر گروپ: قم يونيورسٹی كی ايك طالبہ نے اپنے تھيسز میں قرآن مجيد كے آئينہ میں منافقين كے چہرے كو بيان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی ايك طالبہ فريبا مرادی نے اپنے تھيسز میں منافقين كے مكروہ چہرے كو قرآن كی روشنی میں بيان كيا ہے كہ كس طرح انہوں نے عہد رسالت اور بعد میں اسلام كی جڑوں كو كھوكھلا كيا ہے۔ اس طالبہ كی تحقيق ۶ ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں نفاق كی تعريف اور دوسرے باب میں ان آيات كو بيان كيا گيا ہے جو نفاق و منافقين كے بارے میں نازل ہوئی ہیں۔ تيسرے باب میں منافقين كی علامات جيسے خوف، شك و ترديد وغيرہ بيان ہوئی ہے۔ چوتھے باب میں منافقين كی سياہ كاريوں سے پردہ اٹھايا گيا ہے۔ پانچویں باب میں منافقين كے ساتھ برتاؤ كو موضوع بحث قرار ديا گيا ہے اور آخری باب میں منافقين كے انجام اور ان كی ذلت و رسوائی كوبيان كيا گيا ہے۔ طالبہ نے اظہار كيا ہے كہ اس تھيسز كی بدولت عہد حاضر كے منافقين كی پہچان اور ان كی كارستانيوں سے بچا جا سكتا ہے۔
442382