ثقافت انتظار ايك ايسے چراغ كی مانند ہے جو ترقی اور بلنديوں كی طرف بشريت كی رہنمائی كرتا ہے: دكترمہدی مصطفوی

IQNA

ثقافت انتظار ايك ايسے چراغ كی مانند ہے جو ترقی اور بلنديوں كی طرف بشريت كی رہنمائی كرتا ہے: دكترمہدی مصطفوی

بين الاقوامی گروپ: انسانی سماج میں ثقافت انتظار كی ترويج سے دلوں كو تابناك مستقبل كی اميد دلائی جا سكتی ہے اور بشريت كو ترقی اور كمال كی طرف گامزن كيا جا سكتا ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ جناب " مہدی مصطفوی" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے امام زمانہ (عج) كی ميلاد كی مناسبت سے تبريك و تہنيت پيش كرنے كے بعد كہا كہ شيعوں كے لئے امام زمانہ (عج) كی ميلاد بہت بابركت ہے كيونكہ یہ ميلاد ہمیں مكتب ولايت كی ياد دلاتی ہے اور مكتب ولايت انسانيت كی ترقی اور تكامل كا مكتب ہے۔ یہ مكتب انسانيت كے كمال كی طرف انسان كی رہنمائی كرتا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اخلاق اور معنويت سے عاری اس دنيا میں حضرت ولی عصر (عج) گمراہيوں اور نادانيوں كے مقابلے میں ہماری رہنمائی كریں گے۔ انہوں نے كہا كہ مصلح كا ظہور وعدہ الہی ہے اور یہ مصلح گمراہيوں كا خاتمہ كر كے دنيا كو عدل و انصاف سے بھر دے گا۔ انہوں نے عقيدہ مہدويت كے موضوع پر خطاب كرتے ہوئے كہا كہ عقيدہ مہدويت ايك روشن مستقبل كی نويد ہے اور منجئی عالم بشريت كا ظہور انسانی سماج میں امن و امان ، خوشبختی اور عدالت كو قائم كرے گا۔
443746