احرام كی حالت میں "ماسك" كے استعمال میں كوئی حرج نہیں: آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی

IQNA

احرام كی حالت میں "ماسك" كے استعمال میں كوئی حرج نہیں: آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی

سياسی وسماجی گروپ: آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے احرام كی حالت میں ماسك كے استعمال كو جائز قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے سوائن فلو سے بچاؤ كی غرض سے احرام كی حالت میں ماسك كے استعمال كو جائز قرار ديا ہے۔ جبكہ انہوں نے احرام كی حالت میں خواتين كے چہرے پر نقاب كو جائز قرار نہیں ديا ہے۔
ياد رہے كہ اس سے پہلے خواتين كے لئے احرام كی حالت میں ماسك كا استعمال حرام تھا ليكن متعدی بيماريوں كے پھيلاؤ اور بالخصوص سوائن فلو میں مبتلا ہونے كے خطرے كے باعث مراجع تقليد نے احرام كی حالت میں ماسك كے استعمال كے جواز كا فتوی صادر كيا ہے۔ آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے سوائن فلو كی بيماری میں مبتلا ہونے كے خطرے كے پيش نظر كہا ہے كہ احتياط یہ ہے كہ زائرين خانہ خدا كو ايك دوسرے سے مصافحہ كرنا اور بوسہ وكنار سے بھی اجتناب كرنا چاہیے۔
445198