موصل میں بم دھماكے كی حزب اللہ كی طرف سے مذمت

IQNA

موصل میں بم دھماكے كی حزب اللہ كی طرف سے مذمت

سياسی وسماجی گروپ: حزب اللہ لبنان نے گزشتہ روز ايك بيانیے میں عراق كے شہر موصل میں بم دھماكے كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ لبنان نے كہا ہے كہ دہشت گردی كے اس ہولناك واقعہ كا مقصد عراق میں مذہبی فتنے كو بھڑكانا اور امريكی مفادات كو عملی جامہ پہنانا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اس بيانیے میں اس واقعہ میں جام شہادت نوش كرنے والوں كے لواحقين كو تعزيت وتسليت پيش كی ہے اور زخميوں كے لئے جلد شفايابی كی دعا كی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے عراقی شہريوں سے بھی اپيل كی ہے كہ وہ دہشت گردی كے ان واقعات كے باوجود اپنی صفوں كے اندر اتحاد و وحدت كو برقرار ركھیں۔
ياد رہے كہ روز جمعہ ۷ اگست ۲۰۰۹ء كو عراق كے شہر موصل میں ايك شيعہ مسجد كے باہر ايك بم دھماكہ ہوا جس كے نتيجے میں ۳۰ افراد شہيد جبكہ ۷۲ افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ بم ايك كار میں ركھا گيا تھا۔
445238