امام زمانہ(عج) كے ظہور كے لئے زمينہ سازی مسلمانوں كی ذمہ داری ہے: حجۃ الاسلام والمسلمين غلام حسين ابراہيمی

IQNA

امام زمانہ(عج) كے ظہور كے لئے زمينہ سازی مسلمانوں كی ذمہ داری ہے: حجۃ الاسلام والمسلمين غلام حسين ابراہيمی

سماجی گروپ: امام زمانہ كے ظہور كے لئے صرف دعا كرنا ہی كافی نہیں ہے بلكہ عالم اسلام كی اہم ترين ذمہ داری یہ ہے كہ امام زمانہ(عج) كے ظہور كے لئے زمينہ فراہم كریں۔ اس لیے كہ ان كا ظہور تمام انبياء كے مقاصد كو عملی جامہ پہنائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سبزوار كے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين غلام حسين ابراہيمی نے جمعہ كے خطبہ كے دوران كہا ہے كہ امام زمانہ(عج) كے ظہور كی تاخير كا ايك سبب بدحجابی اور بے پردگی ہے۔ انہوں نے كہا كہ قرآنی آيات میں حجاب اورعفاف پر بہت تاكيد كی گئی ہے اور یہ ہر زمانہ میں واجب رہا ہے ليكن موجودہ دور میں بد حجابی ايك وبائی مرض كی طرح سماج كے امن عامہ كو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ اور ستم بالای ستم یہ ہے كہ مقدس مقامات جيسے مسجد وغيرہ بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں۔ امام جمعہ نے مذہبی اعياد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ پروگرامز قرآن و عترت كے اصولوں كے مطابق ہونا چاہئیں۔ انہوں نے كہا كہ ائمہ طاہرين(ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے گلی كوچوں كو پرچموں سے سجانا ايك مستحسن اقدام ہے ليكن اسے شہريوں كے لئے اذيت كا باعث نہیں بننا چاہیے۔ حجۃ الاسلام ابراہيمی نے كہا ہے كہ شعبان المعظم میں شہريوں كے لئے شربت كی سبيلیں لگائی جائیں گی۔
444768