عالم اسلام كی نجات منجی عالم بشريت كے ظہور سے وابستہ ہے: حجۃ الاسلام محمد علی ارزندہ

IQNA

عالم اسلام كی نجات منجی عالم بشريت كے ظہور سے وابستہ ہے: حجۃ الاسلام محمد علی ارزندہ

سياسی و سماجی گروپ: عالم اسلام كی نجات و فلاح صرف منجی عالم بشريت كے ظہور سے وابستہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تويسركان كے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين محمد علی ارزندہ نے سياسی و عبادی نماز جمعہ میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ بعض افراد نے عالم انسانيت كے مستقبل كو تاريك اور گھناؤنا قرار ديا ہے جبكہ اس كے برعكس بعض افراد اس بات كے قائل ہیں كہ انسانيت كا مستقبل تابناك اور روشن ہے اورعدالت كا دور دورہ ہو گا۔ انہوں نے كہا كہ بہت سارے اديان جن كی تعداد ۸۰ كے قريب ہے كا عقيدہ ہے كہ ايك منجی عالم بشريت آئے گا جو دنيا كو عدل و انصاف سے بھر دے گا اور مكتب تشيع كے نزديك اس ہستی كا اسم مبارك امام مہدی(ع) ہے۔ تويسركان كے امام جمعہ نے كہا ہے كہ انسانيت عالمگير ہونے كی سمت رواں دواں ہے۔ لہذا اس میں ايك قائد، ايك قانون اور ايك ہی دين ہونا چاہیے اور یہ سب امور امام زمانہ كی حكومت میں وقوع پذير ہوں گے۔
444597