۲۰۵۰ء تك يورپ كا پانچواں حصہ مسلمان ہو جائے گا

IQNA

۲۰۵۰ء تك يورپ كا پانچواں حصہ مسلمان ہو جائے گا

اعزازی گروپ/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: يورپی ممالك میں مسلمانوں كی آبادی كے تناسب سے معلوم ہوتا ہے كہ۲۰۵۰ء تك يورپ كا پانچواں حصہ مسلمان ہو جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے روزنامہ ڈيلی ٹيلی گراف كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ گزشتہ سال يورپ كے ۲۷ ممالك میں مسلمانوں كی آبادی كا تناسب ۵ فيصد رہا ہے۔ يورپ كی طرف مسلمانوں كی كثرت سے ہجرت اور يورپ كی مقامی آبادی میں افزائش نسل كی كمی كی وجہ سے ۲۰۵۰ء تك يورپ میں مسلمانوں كی آبادی كا تناسب ۲۰ فيصد ہو جائے گا۔ تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے كہ برطانیہ، اسپين اور ہالينڈ میں مسلمانوں كی تعداد میں بڑی تيزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
445329