استنبول میں اہل تشيع كی سب سے بڑی مسجد اور ثقافتی مركز كا افتتاح

IQNA

استنبول میں اہل تشيع كی سب سے بڑی مسجد اور ثقافتی مركز كا افتتاح

بين الاقوامی گروپ: ۹ اگست ۲۰۰۹ء كو استنبول میں يورپ كی سب سے بڑی شيعہ مسجد اور ثقافتی سنٹر كا افتتاح ہوا۔ اس كی افتتاحی تقريب میں مذہبی اورسياسی شخصيات نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس ثقافتی سنٹر اور مسجد" زينبیھ" كی افتتاحی تقريب میں عراق كے سابق وزير اعظم "ابراہيم جعفری" اور اہل بيت ورلڈ اسمبلی كے سربراہ حجت الاسلام والمسلمين "محمد حسن اختری" كے علاوہ تركی اور بعض ديگر ممالك كی مذہبی اور سياسی شخصيات نے شركت كی۔ ياد رہے كہ اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں (جو تقريباً ۳ گھنٹے جاری رہی) شركاء كی طرف سے ۴ ملين تركی ليرہ اس مسجد كی تكميل كے لئے ديا گيا۔ یہ مسجد ايك ہزار مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہے اور اس میں ۱۰ ہزار نمازيوں كے نماز پڑھنے كی گنجائش ہے۔
445896