امت اسلامی كے لئے وحدت سب سے بڑی ضرورت ہے

IQNA

امت اسلامی كے لئے وحدت سب سے بڑی ضرورت ہے

اعزازی گروپ/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: شہر مدينہ میں وحدت كے موضوع پر كانفرنس كے شركاء نے وحدت كو ات اسلامی كی سب سے بڑی ضرورت قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "حج" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ايران میں حوزہ علمیہ اور يونيورسٹی كے استاد حجت الاسلام والمسلمين "حبيب اللہ بی آزار شيرازی" نے اس كانفرنس میں خطاب كرتے ہوئے امام صادق (ع) كی روايت كے مطابق حج و عمرہ كا فلسفہ مسلمانوں كا ايك دوسرے كے حالات سے آگاہی قرار ديا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ جب حجاج كرام اور حجاج مختلف اسلامی ممالك سے حج و عمرہ كانفرنس میں شركت كے لئے سعودی عرب آتے ہیں۔ تو ان كے درميان مختلف قسم كے مسائل پر گفتگو ہوئی اور یہ ان كے درميان ادوستی اور روابط كا موجب بنتا ہے۔ انہوں نے كہا كہ تاريخی شواہد سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے كہ مسلمانوں كی مشكلات كا سبب تفرقے اور انتشار كے علاوہ كوئی دوسری چيز نہیں ہے اس كانفرنس كے ديگر شيعہ سنی مقررين نے بھی امت اسلامی كے درميان اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
446454