شہر قدس میں صیہونی جارحيت پر تحريك عمل اسلامی لبنان كا انتباہ

IQNA

شہر قدس میں صیہونی جارحيت پر تحريك عمل اسلامی لبنان كا انتباہ

سياسی وسماجی گروپ: تحريك عمل اسلامی لبنان نے ايك بيانیہ جاری كر كے فلسطين اور بالخصوص شہر قدس میں بڑہتی ہوئی صیہونی جارحيت پر خبردار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق تحريك عمل اسلامی لبنان اپنے بيانیے میں ذكر كيا ہے كہ فلسطين میں فلسطينی شہريوں كو زبردستی ہجرت پر مجبور كيا جا رہا ہے۔ شہر قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير جاری ہے اس علاقے میں مسلمانوں كے گھروں كو مسمار كيا جا رہا ہے۔ مسلمانوں كی زمينوں پر قبضہ كيا جا رہا ہے اور ملت مظلوم فلسطين كے حقوق كو پامال كيا جا رہا ہے۔ تحريك عمل اسلامی نے فلسطينی شہريوں سے درخواست كی ہے كہ وہ صیہونيوں كی فتنہ انگيزيوں سے مقابلے كے لئے آپس میں متحد ہو جائیں۔
446467