بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق خنج كے اہل سنت امام جمعہ شيخ "عبدالرزاق ابونجمی" نے لارستان كے سركاری عہديداروں سے ملاقات كے دوران كہا كہ سعودی عرب میں صحابہ كرام كی مساجد كی مسماری تمام مسلمانوں اور بالخصوص اہل سنت كے لئے تشويش كا باعث ہے۔ شہر خنج كے اہل سنت كے امام جمعہ نے مزيد كہا ہے كہ مكہ اور مدينہ میں تعمير نو كے بہانے تاريخی مساجد كا انہدام مسلمانوں كے مذہبی عقائد سے كھيلنے كے مترادف ہے۔ انہوں نے كہا كہ تمام زائرين اور حجاج كرام ان مساجد كی زيارت كے مشتاق ہوئے ہیں۔ اور سعودی حكومت نے ان مساجد كی تاريخی حيثيت كی پرواہ نہ كرتے ہوئے انہیں منہدم كر ديا ہے۔
446011