بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن كرمانشاہ كے تعلقات عامہ كی رپورٹ كے مطابق ادارہ كے سربراہ حجۃ الاسلام علی كريمی مفتح نے قرآنی طلباء سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآنی دستورات و احكام پر عمل كرنے سے ہی انفرادی و اجتماعی بيمارياں ختم كی جا سكتی ہیں۔ انہوں نے كہا كہ كسی بھی عملی كا پيش خيمہ اس عمل كی فكروسوچ كرنا ہے اور گناہ فساد بھی اس قاعدہ سے مستنی نہیں ہیں اسی وجہ سے قرآن مجيد نے پوری سعی و كوشش كی ہے كہ انسان كی فكروسوچ بھی گناہ سے آلودہ نہ ہوا اور اس وقت دنيا كی بہت ساری مشكلات اس خصلت حسنہ كے فقدان كی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ واضح رہے كہا جب تك ہماری جوان نسل میں قرآن مجيد كی ثقافت زندہ ہو استكبا كبھی بھی اپنے مذموم مقاصد ہیں كامياب نہ ہو سكے گا۔ انہوں نے قرآنی طلباء سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آپ انبياء كرام كے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ اور دوسروں كو بھی اس راستہ كی طرف گامزن كریں۔
446006