بدعات اخرافات كی يلغار كا مقابلہ، علماء كرام كے ساتھ مستحكم روابط سے ہی كيا جا سكتا ہے۔كرنل ناصری

IQNA

بدعات اخرافات كی يلغار كا مقابلہ، علماء كرام كے ساتھ مستحكم روابط سے ہی كيا جا سكتا ہے۔كرنل ناصری

سياسی و سماجی گروپ:علماء كرام كے ساتھ وابستگی سے ہی الخرافات كے و بدعات كی يلغار كو روكا جا سكتا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كرنل ناصری نے اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن مريوان كے سرپرست كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا ہے كہ مختلف ثقافتی اداروں كو ايك دوسرے كے ساتھ تعاون كرنے كی ضرورت ہے۔ انہوں نے علماء كی عظمت و مقام كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ وہ معاشرے میں عوام كی مضبوط و محفوظ پناہ گائیں ہیں۔ كرنل ناصری نے كہا ہے كہ ہم علماء كے ساتھ وابستگی اور ان كے فرامين كی روشنی میں كام انجام دينے میں فخر محسوس كرتے ہیں۔ اس موقع پر حجۃ الاسلام "اميركاوہ" نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مختلف ثقافتی تنظيموں كو ايك دوسرے كے ساتھ تعاون كرنا چاہیے۔ اس موقع پر حجۃ الاسلام "كاوہ" سے استدعا كی گئی كہ وہ فوجی چھاونی میں باجماعت نماز اقامہ كریں جيسے انہوں نے قبول كر ليا۔
445918