نيك شہر كے امام جمعہ " حجۃ الاسلام والمسلمين" لطفيان سرگزی" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ رمضان المبارك كا مقدس مہينہ تقوی سے دلوں كو منور كرنے كے لئے ہے۔ انہوں نے رمضان المبارك كو جنت كے ايك ٹكڑے كے ساتھ تشبیہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ خداوند عالم ہر سال اسے اہل زمين كے لئے بھيجتا ہے۔ سرگزی نے كہا كہ بعض عقل مند حضرات اس مہينہ كی بركات سے اپنی جھولياں بھرتے ہیں اور بعض غافل انسان اس فرصت سے استفادہ نہیں كرتے۔ امام جمعہ نے كہا كہ انسان دعا كے ذريعہ توانائی حاصل كر سكتا ہے جس سے ہر قسم كی سازش كو ناكام بنايا جا سكتا ہے۔ نيك شہر كے امام جمعہ نے كہا كہ ايك مومن كے لئے سب سے بڑا فخر یہ ہے كہ وہ عظمت الہی كے سامنے اشك بہائے اور جو مومن خداوند عالم كے حضور جبين نياز كو جھكاتا ہے وہ كائنات كی كسی دوسری طاقت سے خوف نہیں كھاتا۔
447103