انسانی معاشرہ كو معنويات كی اشد ضرورت ہے: محمد ناظمی اردكانی

IQNA

انسانی معاشرہ كو معنويات كی اشد ضرورت ہے: محمد ناظمی اردكانی

سياسی وسماجی گروپ: اس وقت انسانی معاشرہ غربت، فساد اور امتيازی سلوك كی زنجيروں میں جكڑا ہوا ہے اور لہذا اسے معنويات اور حيات بخش مكتب كی اشد ضرورت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" قم المقدس میں جمعرات كے دن " حضرت ابوطالب" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد ہوا جس میں قم كے گورنر محمد ناظمی اردكانی نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ حضرت ابوطالب فداكاری، ايثار و جہاد كا مجسمہ تھے۔ انہوں نے كہا كہ اس وقت پوری دنيا غربت، فتنہ وفساد اور امتيازی سلوك میں گھری ہوئی ہے۔ لہذا اسے كسی ايسے مكتب كی ضرورت ہے جو اسے ان آہنی زنجيروں سے آزاد كروا سكے۔ قم كے گورنر نے كہا كہ انسانيت كو جتنی اس وقت اسلام كی طلب ہے اتنی تاريخ میں كبھی بھی نہیں رہی ہے اور اسلامی انقلاب بھی اسی تجلی اسلام كا ايك پرتو ہے۔ ناظمی اردكانی نے كہا كہ تاريخ اسلام میں كئی نشيب و فراز آئے ہیں ليكن اصحاب رسول نے كسی مرحلے پہ اسلام كے دامن پر آنچ نہیں آنے دی ہے۔ انہیں اصحاب میں سے ايك حضرت ابوطالب ہیں جن كی فداكاری اور جہاد كے ستارے چادر اسلام پر جھلملا رہے ہیں۔ ناظمی نے شعب ابی طالب كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ موجودہ اقتصادی پابندياں بھی اسی كی كڑی ہے۔ لہذا ملت ايران كو شعب ابی طالب سے درس عبرت لينا چاہیے۔ انہوں نے قم كے عوام كو متوجہ كيا كہ اس وقت مكتب اسلام و تشيع كے گرويدہ افراد كا محور قم المقدس ہے لہذا قم كے افراد پر سنگين ذمہ دارياں عائد ہوتی ہیں۔
447663