بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" صوبہ قم كے محكمہ اوقاف كے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمين غلام رضا ناظمی نے محكمہ اوقاف و خيریہ كی كاركردگی رپورٹ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ محكمہ اوقاف، ثقافتی انقلاب كی طرف رواں دواں ہے۔ انہوں نے كہا كہ محكمہ اوقاف نے قائد انقلاب كے فرمان كو اپنا راہنما اصول قرار ديتے ہوئے امامزادوں كے مزاروں كو ثقافتی مراكز میں تبديل كرنے كی سعی و كوشش شروع كر دی ہے۔ محكمہ اوقاف كے انچارج نے كہا ہے كہ ہر امامزادہ كے مزار پر ثقافتی سنٹر قائم كيا جائے گا جو ثقافتی مسائل كی ترويج كرے گا۔ بہت سارے طلاب نے محكمہ اوقاف كے پروگرامز سے استفادہ كيا ہے اور بہت سارے امامزادوں كے مزاروں پر تعليمی و ثقافتی پروگرام منعقد كیے گئے ہیں۔
واضح رہے كہ اس سال محكمہ اوقاف كے سرگرم اراكين كی قدر دانی بھی كی گئی ہے۔
447609