برطانیہ دنيا میں اسلام مخالف مذاہب كا بانی ہے: آيت اللہ ملكوتی

IQNA

برطانیہ دنيا میں اسلام مخالف مذاہب كا بانی ہے: آيت اللہ ملكوتی

سياسی وسماجی گروپ: ايران میں مكتب بہائی، عرب ممالك میں وہابيت اور برصغير میں ديگر جھوٹے مذاہب كا بانی برطانیہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملكوتی نے بری فوج اور سپاہ پاسداران كے بعض افسروں سے ملاقات كرتے ہوئے كہا كہ سابقہ قوموں كی ہلاكت كا سبب گناہ اور دينی مبلغين كی خاموشی تھی ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اگر انسان، الہی معارف اور اپنے اعمال كے نتائج سے آگاہ ہو جائے تو وہ سيدھا اور صحيح راستہ انتخاب كرنے كی كوشش كرتا ہے۔ ليكن معرفت كے نہ ہونے اور امربالمعروف اور نہی عن المنكر كے فريضہ پر عمل نہ كرنے كی وجہ سے وہ گناہوں كی دلدل میں پھنس گئے اوراس كے نتيجے میں عذاب الہی نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے ليا۔ آيت اللہ ملكوتی نے آخر میں كہا كہ شروع ہی سے دشمن كا مقصد اختلافات اور فرقہ واريت كو ہوا دينا رہا ہے اور اسی بناء پر اس نے ہميشہ مسلمان معاشرے كو بہت زيادہ نقصان پہنچايا ہے جس كا حالیہ نمونہ انتخابات كے بعد كے واقعات ہیں۔
447613