بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لرستان كی رپورٹ كے مطابق خرم آباد كے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام سيد احمد مير عمادی نے اپنے جمعہ كے خطبوں میں ماہ مبارك رمضان كی آمد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ماہ رمضان میں داخل ہونے كے لئے لازمی ہے كہ انسان اپنے دل كو پاك كرے اور ايسے كام انجام دے جو خدا كی رضايت كا سبب بنے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن كريم میں خداوند متعال نے اپنے آپ كو ۹۱ مرتبہ غفور اور پانچ مرتبہ غفار كيا ہے۔ لہذا ماہ مبارك رمضان میں داخل ہونے كے لئے، توبہ و استغفار ، نماز توبہ پڑھنے، اموال كو پاك كرنے اور دعا اور توسل كو ديگر شرائط میں سے قرار ديا ہے۔
امام جمعہ نے روز صحافت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ذرائع ابلاغ كے ميدان میں ايك نامہ نگار كی ذمہ داری انتہائی اہم ہے۔ اور نامہ نگاروں كو چاہیے كہ وہ لوگوں كی سطح فكری كو بلند كرنے اور ان تك صحيح اخبار پہنچانے میں اپنا كردار ادا كریں۔
448017