بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ محمد حسين فضل اللہ نے بيت المقدس میں فلسطينی شہريوں پر یہودی حملوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيلی وزير اعظم نے اعلان كيا ہے كہ وہ یہودی بستيوں كی تعمير سے چشم پوشی نہیں كر سكتے اور غزہ سے اپنے فوجيوں كو واپس نہیں بلائیں گے۔ علامہ فضل اللہ نے كہا كہ فلسطينيوں كو ان كی سرزمين سے زبردستی باہر نكالنے سے ثابت ہو گيا ہے كہ دشمن اس بحران كو حل كرنے كے لئے آمادہ نہیں ہے۔ لہذا فلسطينی شہريوں كو ان كے جائز حقوق دلوانے كا واحد راستہ استقامت اور پائيداری ہے۔ انہوں نے عراق كے حالات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ عراقی عوام امريكی فوجيوں كے عراق سے انخلاء كے بعد استقلال اور آزادی كے حسين خواب ديكھ رہے تھے دریں اثناء دہشت گردی كے مسلسل واقعات نے ان كے خواب كو شرمندہ تعبير نہیں ہونے ديا ۔ لہذا ہم عراق كے شيعہ اور سنی علماء سےاپيل كرتے ہیں كہ وہ اپنے اعتراضات كو جاری ركھیں كيونكہ اگر انہوں نے خاموشی اختيار كر لی تو وہابی اس قتل عام كو قانونی رنگ دے دیں گے۔ علامہ فضل اللہ نے آخر میں لبنان كے سياسی گروپوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اسرائيلی دشمنوں كی دھمكيوں كےمقابلے میں اپنے اتحاد و وحدت كی حفاظت كریں۔
448088