بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "tevhidhaber" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس قانون كے مطابق ماہ رمضان میں باغات اور كھيتوں میں كام كرنے والا مسلمان اگر روزہ ركھتا ہے تو اسے سزا دی جائے گی اور اگر وہ باز نہ آئے تو اسے كام سے فارغ كر ديا جائے گا۔ يورپی ممالك میں اسلام كےفروغ نے ان ممالك كے سربراہوں كو اس قدر پريشان كر ركھا ہے كہ وہ اس قسم كے اوچھے ہھتكنڈوں اور قانون پاس كر كے مسلمانوں كو آزار و اذيتیں پہنچانا چاہتے ہیں اور معاشرے میں اسلامی تعليمات كی ترويج میں ركاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔ یہ قوانين ايسے حالات میں پاس كیے جا رہے ہیں جب يورپی ممالك كے مذہبی اور حكومتی حكام اديان كے مابين گفتگو كے لئے مناسبت مواقع فراہم كرنے كے دعويدار ہیں ۔
448408