ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے عراقی مبلغين سے مخصوص سيمينار كا انعقاد

IQNA

ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے عراقی مبلغين سے مخصوص سيمينار كا انعقاد

اعزازی نامہ نگار/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: ماہ مبارك رمضان میں تبليغ كےلئے جانے والے عراقی مبلغين كا سيمينار نجف اشرف میں منعقد ہوا جس میں عراق كی مجلس اعلی انقلاب اسلامی كے قائد سيد عبدالعزيز حكيم نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے حج سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كی مجلس اعلی انقلاب اسلامی كے قائد سيد عبدالعزيز حكيم نے اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے مبلغين سے كہا كہ وہ ماہ مبارك رمضان میں كلمہ حق اور عدل و انصاف كی سربلندی اور لوگوں كو دينی اور عبادی امور سے آگاہ كرنے كی كوشش كریں اور مغرب كی ثقافتی يلغار كے مقابلے میں لوگوں كو اسلامی تعليمات سے آگاہ كریں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ امت اسلام كے درميان مذہبی اور قومی تفرقہ ڈالنا اور حقائق كو چھپانا گناہ كبيرہ ہے۔ لہذا مبلغين كو ايسے كاموں سے اجتناب كرنا چاہیے اور مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت كی فضا كو قائم كرنا چاہیے۔
448290