بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ قرآنی انسٹیٹيوٹس ، مركز جوانان ميثاق كی رپورٹ كے مطابق ، ہرسال ماہ رمضان میں قائد انقلاب اسلامی كی خدمت میں حاضر ہو كر چند قاری تلاوت قرآن كريم كرتے ہیں۔ گزشتہ سالوں كی طرح اس سال بھی یہ پروگرام منعقد ہو رہا ہے جس میں دامغان شہر كے منتخب قاری تلاوت قرآن كریں گے۔ سب جوانوں كی تمنا ہوتی ہے كہ وہ قائد انقلاب اسلامی كی خدمت میں حاضر ہو كر قرآن كريم كی تلاوت سے لطف اندوز ہوں۔ دامغان كے ۳۲ سالہ قاری قرآن" سعيد مرامی" يكم ماہ رمضان كو قائد انقلاب اسلامی كی خدمت میں حاضر ہو كر تلاوت قرآن كريم كریں گے۔ انہوں نے كہا كہ قائد انقلاب اسلامی كی خدمت میں حاضر ہو كر قرآن كريم كی تلاوت كرنا ميرے لئے قرآنی اور دينی ميدان میں بہتر سرگرمی انجام دينے كے لئے بہترين موقع ہے۔
448014