بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ ہمدان كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ كے سماجی مشير حجۃ الاسلام شيخ عبيد نے ہمدان كی بوعلی سينا يونيورسٹی كی مسجد میں دنيائے اسلام اور ايران كے حريت پسندوں كے پہلے سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ولايت فقیہ كی حفاظت كے ذريعے ہی ہم امام حسين (ع) كے قيام اور فضائل كا دفاع كر سكتے ہیں۔ انہوں نے اس دور میں امام خمينی(رہ) كو خداوند متعال كی ايك عظيم نعمت قرار ديتے ہوئے كہا كہ انہوں نے اپنی تدبير اور فہم و فراست كے ذريعے اسلام میں ولايت فقیہ كے نظریہ كی اہميت كو اجاگر كيا ہے۔ حزب اللہ كے سماجی مشير نے مزيد كہا كہ صیہونی حكومت نے شارون كے دور میں اعلان كيا تھا كہ ہمارا سب سے بڑا اور مضبوط دشمن، ايران، ولايت فقیہ اور حزب اللہ لبنان ہے۔ انہوں نے امريكہ اور اسرائيل سے بيزاری كو ہميشہ كے لئے اپنا سرلوحہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ قرآن كريم نے یہوديوں كو مسلمانوں كا سب سے بڑا دشمن قرار ديا ہے لہذا ہمیں مردہ باد امريكہ اور مردہ باد اسرائيل كے نعروں كو ہميشہ اپنی زبانوں پر جاری ركھنا چاہیے۔
448811