بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مسجد حدادين كی افتتاحی تقريب میں اس مسجد كے مختلف حصوں كی مرمت كے بارے میں آگاہ كيا گيا۔ اس مسجد كی مرمت اور تعمير نو میں ۷۹ ميليون ليرہ كی لاگت آئی ہے جسے سوریہ كے مخير شخص نے ادا كيا ہے۔ كہا جاتا ہے كہ اس سے قبل دمشق كی جامع مسجد اموی كی مرمت اور تعميرنو كے لئے ۷۰ ميليون ليرہ كی لاگت آئی تھی جس میں مختلف پروگراموں كے انعقاد كے لئے كئی ہال بنائے گئے تھے۔
449559