بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوریہ میں بين الاقوامی قدس انسٹیٹيوٹ نے اپنے ايك بيانیے میں فلسطينی شہريوں كو زبردستی ان كے گھروں سے نكال باہر كرنے اور قدس شريف كے تشخص كو محو كرنے كی اسرائيلی حكومت كی كوشش كی شديد مذمت كی ہے۔ اس بين الاقوامی ادارے نے اپنے بيانیے میں عرب عوام اور دنيا كے تمام مسلمانوں اور حريت پسندوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اسرائيلی مظالم كےسامنے ثابت قدمی كا مظاہرہ كریں۔
ياد رہے كہ ۲۱ اگست ۱۹۶۹ء كو ڈينس مائيكل روہان نے اسرائيلی حكام كے اشارے پر مسجد الاقصی كو آگ لگائی تھی جس كی وجہ سے مسجد كو بہت زيادہ نقصان پہنچا تھا اور پھر تہران میںمنعقد ہونے والے oic كے اجلاس میں متفقہ طور پر اس دن كو مسجد كے عالمی دن كا نام ديا گيا تھا۔
450121