بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے ايك بيانیہ جاری كرتے ہوئے كہا ہے كہ علمی اور نجومی حساب و كتاب كی بناء پر اس سال ماہ رمضان كا چاند ۲۰ اگست بروز جمعرات كو بيروت میں ٹيليسكوپ كے ذريعے ديكھا جا سكتا ہے۔ لبنانی مرجع تقليد نے مزيد كہا كہ ماہ رمضان كا چاند جمعرات كی شام كو جنوبی امريكہ اور اس كے مغربی سواحل كے بہت سے علاقوں میں ديكھا جا سكتا ہے۔ انہوں نے كہا كہ فقہی دلائل كے مطابق جن علاقوں میں رات كا كچھ حصہ مشترك ہوتا ہے ان میں رؤيت ہلال كيا جا سكتا ہے۔ علامہ فضل اللہ نے آخر میں كہا كہ مشرق دور كے ساكنين جيسے آسٹريليا اور نيوزی لينڈ كے لوگ ۲۲ اگست بروز ہفتہ كو ماہ رمضان كا آغاز كریں گے۔
449746