مساجد كے بغير اسلامی آئیڈيل معاشرے كی تشكيل ايك مشكل امر ہے

IQNA

مساجد كے بغير اسلامی آئیڈيل معاشرے كی تشكيل ايك مشكل امر ہے

سماجی گروپ: پارليمنٹ كے اسپيكر نے مساجد كے عالمی ہفتہ كی مناسبت سے منعقدہ بين الاقوامی سيمينار میں كہا كہ مساجد كو اہميت ديئے بغير ايك اسلامی آئیڈيل معاشرے كی تشكيل ناممكن ہے اور مساجد ہی میں نبوی اور علوی سيرت متحقق ہوتی ہے جو اس بات كی عكاسی كرتی ہے كہ صحيح اسلامی تفكر كی ايجاد اور اسلامی معاشرے كی تعمير میں مساجد كتنا اہم كردار ادا كرتی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی نے اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مساجد كی ايك ذمہ داری اسلامی معاشروں میں اسلامی تفكر كی ترويج كرنا ہے۔ اور اگر معاشرے میں اسلام فكر كو رائج كرنا چاہتے ہیں تو اس كا بہترين سرچشمہ مساجد ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی تہذيب وتمدن كو كرامت كی نگاہ سے ديكھنا بھی مساجد كی ايك اور ذمہ داری ہے اور انہیں مساجد كے ذريعے ہی ايك آئیڈيل اسلامی معاشرہ تشكيل پا سكتا ہے۔
449590