اديان كے بارے میں معلومات فراہم كرنے كے سلسلے میں گينہ بيساٹو كے ریڈيو كی عجيب حكمت عملی

IQNA

اديان كے بارے میں معلومات فراہم كرنے كے سلسلے میں گينہ بيساٹو كے ریڈيو كی عجيب حكمت عملی

بين الاقوامی گروپ: گينہ بيسائو كے ايك عيسائی اور ايك اسلامی ریڈيو نے اديان كے بارے میں معلومات فراہم كرنے كے لئے ايك نئی حكمت عملی اختياری كی ہے جس كے تحت یہ ریڈيو اسٹيشن ايك دوسرے كے پروگرامز كو نشر كر كے سامعين كو دينی تعليمات اور مفاہيم سے آگاہ كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ALL Africa" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ملك كے عيسائی پادريوں كے ايك ركن " ڈيویڈ اسكيوكو" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس منصوبے كو انجام دينے كا مقصد اسلام اور عيسائيت كے پيروكاروں كے درميان تعلقات كو مستحكم كرنا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس منصوبے كے انعقاد كی مدت میں پروگرامز كے تبادلہ كے علاوہ مسلمان علماء، عيسائی ریڈيو اور عيسائی پادری ،اسلامی ریڈيو پر خطاب كریں گے تاكہ اس ملك كے لوگ ايك دوسرے كے ساتھ صلح و محبت كے ساتھ زندگی گزاریں۔
واضح رہے كہ گينہ بيسائو كے مسلمانوں كی آبادی۴۰فيصد اور عيسائی آباد ۱۲ سے ۱۳ فيصد ہے۔
450599