خطے میں استكباری سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لئے ايران ايك حقيقی اسلامی قلعہ ہے

IQNA

خطے میں استكباری سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لئے ايران ايك حقيقی اسلامی قلعہ ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعہ مرجع عاليقدر نے صہيونيوں كے مقابلے میں مجاہدين اسلام كے حامی اسلامی جمہوریہ ايران كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مشرق وسطی میں مغربی استكبار كے تسلط قائم كرنے كے منصوبوں كا مقابلہ كرنے كے لئے یہ ملك ايك حقيقی اسلامی قلعہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ فضل اللہ نے اعلی ايرانی وفد سے ملاقات كرتے ہوئے كہا ہے حالیہ ايران كے صدارتی انتخابات كے بعد رونما ہونے والے واقعات كو منفی نگاہ سے ديكھنے كے بجائے كہا جا سكتا ہے كہ یہ اس ملك كے لئے ايك بہت مفيد سياسی تجربہ تھا كيونكہ ايرانی عوام نے انتخابات میں كثير تعداد میں شركت كر كے ايك دفعہ پھر اسلامی جمہوریہ ايران سے اپنی وفاداری كا ثبوت ديا ہے۔ فضل اللہ نے مسئلہ فلسطين میں ايرانی حمايت كی قدردانی كرتے ہوئے ان كی حمايت كو جاری ركھنے اور اسلامی جمہوریہ ايران كے دوسرے فلسطينی گروپوں سے ارتباط قائم كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔ انہوں نے آخر میں ايران اور امريكہ كے مابين گفتگو كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران اور مغربی ممالك كے درميان گفتگو ،امت اسلامی كے مفادات كی روشنی میں ہونی چاہیے۔
450591

نہ