تہران كی بين الاقوامی نمائشگاہ میں جشن ماہ رمضان كا انعقاد

IQNA

تہران كی بين الاقوامی نمائشگاہ میں جشن ماہ رمضان كا انعقاد

سماجی گروپ: ماہ رمضان كی آمد پر تہران كی بين الاقوامی نمائشگاہ میں امام خمينی امداد كمیٹی اور ٹيلی ويژن ادارے كے تعاون سے جشن رمضان منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ماہ مبارك رمضان كی آمد كی مناسبت سے امام خمينی امداد كمیٹی اور ٹيلی ويژن ادارے كی كوششوں سے تہران كی بين الاقوامی نمائشگاہ میں جشن رمضان منايا جا رہا ہے۔ ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام خمينی امداد كمیٹی كی زير سرپرستی خاندانوں كے لئے اشياء كی فراہمی اور معاشرے میں محبت كی فضا ايجاد كرنے كے لئے يكم ماہ رمضان سے آخر ماہ رمضان تك تہران كی بين الاقوامی نمائشگاہ میں افطار سے ليكر رات ۱۲ بجے تك رمضان كے نيك افراد كا جشن منعقد ہو گا۔
450560