بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"كے اعزازی نامہ نگار نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ اس مركز كے بيانیے میں آيا ہے كہ عبادت و تربيت اور مہمانی خدا كے مبارك مہينے كی آمد كی مناسبت سے ہامبورگ كے اسلامی مراكز كے مندرجہ ذيل پروگرامز نشر ہوں گے۔ نماز جماعت ظہر وعصر كا قيام، قرآن كريم كے ايك سپارے كی تلاوت، افطار سے پہلے ايك گھنٹہ تقرير، نماز جماعت مغربين، افطاری، شبہائے جمعہ میں دعائے كميل، شرعی سوالوں كے جوابات، امام حسن مجتبی(ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد، شبہائے قدر كے خصوصی اعمال اور اميرالمؤمنين علی(ع) كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كے پروگرام وغيرہ۔ اس كے علاوہ اس بيانیے میں آيا ہے كہ نماز عيد فطر ساڑھے ۹ بجے ہامبورگ كے اسلامی مركزمیں ادا كی جائے گی۔
451215