بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے صدارتی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امير قطر نے محمود احمدی نژاد سے ٹيلی فون پر بات چيت كرتے ہوئے ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے قائد انقلاب اسلامی، ايرانی صدر اور ايرانی حكومت اور عوام كو مباركباد پيش كی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر نے بھی ٹيلی فون پر ماہ رمضان كی آمد كی مناسبت سے امير قطر شيخ حمد بن خليفہ آل ثانی اور قطر عوام كو مباركباد پيش كی ہے اور اميد ظاہر كی ہے كہ امت اسلامی منجملہ قطرعوام خدا كی بركات سے بہر مند ہوں۔
451822