خواتين سے مربوط دينی مسائل كا جواب ديا جائے گا

IQNA

خواتين سے مربوط دينی مسائل كا جواب ديا جائے گا

سماجی گروپ: سترہویں بين الاقوامی نمائش میں حوزہ علمیہ قم كی طالبات كے اسٹال پر خصوصی طور پر خواتين سے مربوط دينی مسائل كے جوابات ديئے جائیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بين الاقوامی قرآنی نمائش میں حوزہ علمیہ قم كی طالبات كا اسٹال خواتين سے مربوط ثقافتی اشياء كی فراہمی اور ان كے دينی مسائل كے جوابات كے لئے آمادہ ہے۔ بين الاقوامی قرآنی نمائش میں حوزہ علمیہ قم كی طالبات تيسری دفعہ شركت كر رہی ہیں اور گزشتہ سالوں كی نسبت اس سال تحقيق اور خواتين كے دينی سوالات كے جوابات دينے كے لئے بھی آمادگی كا اظہار كيا ہے اور تحقيق كے شعبے سے طالبات كی تھيسز اور بہترين تحقيقات كو ركھا گيا ہے۔ سوالات كے جوابات كے شعبے میں دينی مدارس كی خواتين اساتذہ ہر روز موجود ہوں گی جو خواتين سے مربوط سوالات كے جوابات دیں گی۔
450616