بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار سے فلسطينی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر، اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر، ايرانی سفير اور اہل سنت كے ايك معروف عالم دين خطاب كریں گے۔ قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے ايرانی كلچرل سنٹر نے "قدس" كے موضوع پر ايك مضمون نويسی كا مقابلہ بھی منعقد كرنے كا پروگرام بنايا ہے جس میں منتخب افراد كو نفيس انعامات سے نوازا جائے گا۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق ، امام حسن مجتبی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے خطاطی قرآن كريم كی ايك نمائش بھی لگائی جائے گی جس كا افتتاح قطر كے وزير ثقافت اور ايرانی سفير كریں گے۔
453512