Oic كو يمن كے مظلوم عوام كے حقوق كا دفاع كرنا چاہیے۔ حجۃ الاسلام حسينی بوشہری

IQNA

Oic كو يمن كے مظلوم عوام كے حقوق كا دفاع كرنا چاہیے۔ حجۃ الاسلام حسينی بوشہری

سياسی گروپ: حجۃ الاسلام والمسلمين آقای حسينی بوشہری نے يمن كے شيعوں كے قتل عام پر اسلامی اور عرب برادری كی خاموشی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے بين الاقوامی اداروں اور oic سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ يمن كے مظلوم شيعوں كے حقوق كا دفاع كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ قم كے جامعہ مدرسين كے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمين حسينی بوشہری نے حوزہ نيوز سنٹر سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس واقع پر اسلامی اور عرب برادری كا سكوت افسوسناك ہے اور ہم تمام عالمی اداروں اور بالخصوص oic سے مطالبہ كرتے ہیں كہ وہ يمن كے مظلوم عوام كے حقوق كا دفاع كریں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ يمن كے عوام مسلمان اور شيعہ ہونے كے لحاظ سے ان كے اعتقادات ، ہماری ملت كے اعتقادات كی طرح ہیں۔ لہذا ہم اسلامی جمہوریہ ايران كے حكام سے مطالبہ كرتے ہیں كہ وہ يمن كے شيعوں كے حقوق كے دفاع كے لئے بھرپور كوشش كریں۔ خبرگان كونسل كے ركن نے مزيد كہا كہ چھوٹے چھوٹے مسائل پر انسانی حقوق كی آواز بلند كرنے والے اداروں سے ہمارا مطالبہ ہے كہ وہ ان عظيم مظالم كے خلاف بھی كوئی سنجيدہ اقدام كریں۔
454783