بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جمہوریہ آذربائيجان نے ar.rian.ru سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روسی صدر قفقاز كے مسلمانوں كے قائد سے ملاقات كے دوران اس خطے كے مسلمانوں كے تازہ ترين حالات كے بارے میں تبادلہ خيال كریں گے۔ قفقاز كے مسلمانوں كے سربراہ نے اس سلسلے میں كہا كہ ہمیں بہت زيادہ مشكلات كا سامنا ہے اور روسی صدر سے ملاقات كے دوران ہم ان مشكلات كو حل كرنے كے بارے میں بحث و گفتگو كریں گے۔ انہوں نے آخر میں كہا كہ قفقاز كے مسلمان روسی حكومتی اور دينی شخصيات كے درميان گفتگو كرنے كے خواہاں ہیں اور اس مسئلے پر مكمل راضی ہیں۔
455465