بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تھائی لينڈ میں امارات كا سفارت خانہ اس منصوبے كی بناء پر بنكاك كے اسلامی مراكز، صوبے آيوتايا كی جيل، ہسپتالوں اور اس ملك كی بعض مساجد كے روزہ داروں كے لئے امداد فراہم كر رہا ہے۔ اسی طرح كمبوڈيا كے اسلامی میڈيكل جمعيت كے تعاون سے بھی اس منصوبے كو عملی جامہ پہنايا گيا ہے جس كے تحت كمبوڈيا كی مقامی انجمنوں، مساجد اور خيراتی اداروں كے روزہ داروں كو افطاری كا سازوسامان ديا جائے گا۔
455483