قطر میں قدس كے موضوع پر داستان نويسی كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

قطر میں قدس كے موضوع پر داستان نويسی كے مقابلے كا انعقاد

علم وفكر گروپ: قطر میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر محمد مہدی احمدی نے دوحہ شہر میں قدس كے موضوع پر داستان نويسی مقابلے كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق احمدی نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے قدس كے موضوع پر داستان لكھنے كے مقابلے كی خبر مختلف اخبارات میں چھپ چكی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ قدس كے عالمی دن كے موقع پر نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات سے نوازا جائے گا۔
456040