بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس جريدہ كا تيسرا شمارہ پانچ ہزار كی تعداد میں شائع ہوا ہے۔ اس جريدے كے تيسرے شمارے میں "حقيقت كی طرف"، "حضرت زہراء(س) كی حيات طيبہ"، "مسلمان عورت اور اس كی اولاد"،" ايك روسی جوان لڑكی كے مسلمان ہونے كی آپ بيتی" جيسے مضامين كو تحرير كيا گيا ہے۔ اس كے علاوہ صحت، ورزش اور خوبصورتی، اسلام میں عورت كا مقام، خاندان ، اسلامی رجحانات، ماہرين سے سوال، مفيد معلومات ، تعليم ، مسلمان آبادی والے ممالك كاتعارف جيسے موضوعات شامل ہیں۔
456126