مسجد الاقصی كی حمايت میں لبنانی عوام كا اجتماع

IQNA

مسجد الاقصی كی حمايت میں لبنانی عوام كا اجتماع

سياسی وسماجی گروپ: بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ "قدس" كی دعوت پر لبنانی عوام نے مسجد الاقصی كی حمايت میں "مارون الرأس" علاقے میں اجتماع كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق مسجد الاقصی كی حمايت میں منعقد ہونے والے اجتماع میں لبنان الوفاء پارليمانی كمیٹی كے ركن حسن فضل اللہ ، بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ قدس كے سيكرٹری جنرل احمد اكرم عدلونی، جماعت اسلامی لبنان كے سياسی دفتر كے ركن سامی الخطيب اور فلسطينی آرگنائزيشنز كے نمائندوں اور مسلمان علماء نے شركت كی ہے۔ بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ قدس كے سيكرٹری جنرل نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے مسجد الاقصی كے اطراف میں اسرائيلی تجاوزات پر خبردار كيا ہے اور مختلف گروپوں سے اپيل كی ہے كہ وہ مسئلہ قدس، مسجد الاقصی اور فلسطين كو اپنے انسانی ، تمدنی اور سياسی مسائل میں سرفہرست قرار دیں۔ حسن فضل اللہ نے آخر میں كہا كہ اسلامی مقاومت ہميشہ كی طرح بيدار ہے اور لبنان كے خلاف اسرائيلی سازشوں كا منہ توڑ جواب دينے كے لئے لبنانی عوام اور فوج ،مقاومت كے ساتھ ہے۔
457184